ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد احتجاج، قائم صدر پنجاب میاں حماد اظہر نے اجلاس بلا لیا

اسلام آباد احتجاج، قائم صدر پنجاب میاں حماد اظہر نے اجلاس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:تحریک انصاف کا 15 اکتوبر اسلام آباد احتجاج،احتجاج بارے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق قائم صدر پنجاب میاں حماد اظہر نے اجلاس بلا لیا، اجلاس آج شام 5 بجے زوم میٹنگ پر منعقد ہوگا،لاہور سمیت پنجاب بھر سے احتجاج میں شرکت کیلئے حکمت عملی تیار کی جائیگی، غیر فعال تنظیم کے پیش نظر لاہور کے کارکنوں کے لئےبھی حکمت عملی حماد اظہر دینگے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی لاہور تنظیم تاحال احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی نہ دے سکی، لاہور تنظیم نے کارکنان کو موبلائز کرنے کیلئے بھی تاحال اقدامات نہ کئے گئے۔
اسلام آباد احتجاج ہوگا یا نہیں؟لاہور تنظیم تذبذب کا شکار ہے،احتجاج منسوخ ہونے کے امکان کے پیش نظر لاہور تنظیم خاموش ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ پارٹی میں ایک گروپ احتجاج منسوخ کرنے کا خواہاں ہے، لاہور تنظیم احتجاج کی کال سے متعلق حتمی فیصلے کی منتظر ہیں۔