ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا ایکشن،بچے کو اغواکرنیوالی خاتون گرفتار

13 Oct, 2024 | 02:24 PM

عابد چودھری: لاہورکےعلاقےشاہدرہ سےورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں کال موصول ہوئی،کالر نے بتایا کہ ایک خاتون نے اُس کے 3 سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا۔

ترجمان ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا،پولیس نے اغوا کار کو گرفتار کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،تحقیقات کےدوران خاتون نے انکشاف کیا کہ اُس نے فروخت کرنے کی نیت سے بچے کو اغوا کیا ، خاتون اغوا کار خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں