ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ہاؤسنگ ایجنسی کا 99واں اجلاس: 34 ارب 73 کروڑ کا سرپلس بجٹ منظور

پنجاب ہاؤسنگ ایجنسی کا 99واں اجلاس: 34 ارب 73 کروڑ کا سرپلس بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی گورننگ باڈی کا 99واں اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں رواں مالی سال کے لیے 34 ارب 73 کروڑ روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔ 

اجلاس میں پھاٹا کے ذریعے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہاؤسنگ پراجیکٹس مکمل کرنے کا منصوبہ طلب کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پورٹل پر 5 لاکھ 44 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہیں، جبکہ اس پراجیکٹ کے لیے 2 لاکھ 80 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اجلاس میں پھاٹا کو معاہدہ سائن کرنے کی اجازت دی گئی، اور درخواست دہندگان کے قواعد کی تصدیق کے عمل کو تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ پھاٹا کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے سکیل کو اپ گریڈ کرنے اور سول سب انجینئر کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی۔

بجٹ کی منظوری پھاٹا گورننگ باڈی کی اجازت سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ سابق ہاؤسنگ سکیموں کے اہل درخواست گزاروں کے واجبات کی واپسی کی بھی اجازت دی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، اور ایم پی اے ثانیہ عاشق جبیں نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایس ایم بی آر نبیل جاوید سمیت دیگر سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔