15اکتوبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 35 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا

13 Oct, 2024 | 12:50 PM

عابد چودھری: پی ٹی آئی کےاسلام آبادمیں احتجاج کے پیش نظرلاہورپولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں،اسلام آباداحتجاج کی تیاریوں میں مصروف پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کو حراست میں لیاگیا۔

کریک ڈاؤن آپریشنز پولیس، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈکرائم یونٹ نے کیا،مختلف مقدمات میں مطلوب و فہرستوں کےمطابق 35 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا،گرفتاریوں کے لئے ڈیفنس، کوٹ لکھپت، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، مصطفی ٹاؤن میں چھاپےمارےگئے۔

اس کے علاوہ اسلام پورہ،ساندہ، مغلپورہ سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گئے،15اکتوبرکواسلام آباداحتجاج میں شرکت کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کےاحکامات دیئےگئےتھے۔

مزیدخبریں