ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی 16ویں سالگرہ پر سنجے دت کا اہلیہ سے انوکھا اقرار

شادی کی 16ویں سالگرہ پر سنجے دت کا اہلیہ سے انوکھا اقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے خوبرو اداکار سنجے دت نے شادی کی 16ویں سالگرہ پر اہلیہ مانیاتا دت کے ہمراہ دوبارہ پھیرے (ہنداؤں کی شادی کی رسم) لے کر اہلیہ سے پھر شادی کر لی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ کوئی سالگرہ قسم کی شادی نہیں تھی بلکہ ایک مکمل شادی کے طور پر اس کو منایا گیا اور مندر میں جا کر باقاعدہ 7پھیرے بھی لیے گئے۔اس وقت جوڑے کے پھیروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ دونوں کو مبارک دے رہے ہیں۔


ویڈیو میں سنجے دت کو زعفرانی رنگ کے دھوتی کرتا پہنا ہوا تھا اور ماتھے پر تلک بھی لگا رکھا جبکہ منیاتا دت ان کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے روایتی سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔
 دولہا دلہن نے 7پھیرے مکمل کئے اور اس دوران پنڈت نے شادی کی رسومات ادا کیں۔
واضح رہے کہ منیاتا دت نے مندر میں ماضی میں ہونے والی ان کی شادی کی تصاویر بھی سجا رکھی تھیں۔ ان کی شادی 7فروری 2008 کو ہوئی تھی۔21 اکتوبر 2010 کو جوڑے کے ہاں جڑواں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جن میں سے لڑکے کا نام شاہران دت اور بیٹی کا نام اقرا دت ہے۔