ایلون مسک نے روبو ٹیکسی متعارف کروا دی

13 Oct, 2024 | 12:26 PM

ویب ڈیسک:  کاریں بنانے والے عالمی شہریت یافتہ ادارے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی روبو ٹیکسی  متعارف کرادی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹیکسی میں سٹیئرنگ وھیل ہے نہ پیڈل، یہ مکمل طور پر سینسرز کی مدد سے لیتی ہے،اس کے علاوہ  ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کار کو پیش بھی کیا ہے اور اس میں خود بھی ڈرائیو لی ہے۔

2دن قبل ایلون مسک نے مکمل خود کار ٹیکسی کی مدد سے سفر کیا، اُن کا تجربہ بھرپور کامیابی سے ہم کنار ہوا۔ یہ گاڑی 30 ہزار ڈالر کی ہے، اس برقی گاڑی میں وائر لیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، یہ سہولت انڈکٹیو ٹیکنالوجی کی مدد سے فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی ایلون مسک کا دعوٰی ہے کہ یہ گاڑی انسانوں کے ذریعے چلائی جانے والی گاڑیوں سے 10 سے 20 گنا محفوظ ہے۔


 

مزیدخبریں