سعید احمد سعید:ملک میں بنیادی اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے گا، آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ، گھی اور آئل 50 روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا، اوپن مارکیٹ میں گھی ، آئل کی قیمتوں میں 50روپے فی کلو اضافہ ہوا، درجہ سوم کا گھی 390 روپے سے بڑھ کر 440 روپے فی کلو ہو گیا۔
درجہ دوم کا گھی 450 روپے سے بڑھ کر 470 روپے فی کلو،درجہ اول کا گھی 480 روپے سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہو گیا،مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا مسئلہ بھی ہے ۔
کمپنی مالکان کا کہناتھا کہ مارکیٹ میں عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہماری طرف سے قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔