ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم پیغام

قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قدرتی آفات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے شعور، تیاری اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایئرایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد آفات کے خطرات سے پہلے مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کو محفوظ بنانا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہمات کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرکے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا ہماری ذمہ داری ہے۔