ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر بھارت میں کام کیے بغیر ’’سپر اسٹار‘‘بن گئیں، نادیہ خان

ہانیہ عامر بھارت میں کام کیے بغیر ’’سپر اسٹار‘‘بن گئیں، نادیہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو بھارت میں کام کیے بغیر نہ صرف بھارت بلکہ بنگلہ دیش میں بھی " سپر اسٹار"بن گئی ہیں۔

  نادیہ خان نے حال ہی میں  نیجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی "کبھی میں، کبھی تم" میں اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں حقیقی سپر اسٹار قراردے دیا۔

اُن کا کہنا تھا  کہ ہانیہ عامر خطے کی واحد اداکارہ ہیں جو اسکرین پر گلیمر کردار کیے بغیر ہی پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت میں سپر اسٹار بن گئیں۔  سپراسٹار بننے میں ہانیہ عامر کی سالوں کی محنت شامل ہے،وہ نیچرل اداکاری کرتی ہیں، ان کے جذبات، ان کے انداز کہیں سے بھی مصنوعی نہیں دکھتے۔ایسا نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کو راتوں رات شہرت ملی اور وہ سپر اسٹار بنیں بلکہ انہوں نے کئی سال تک کام کیا اور اپنی محنت سے ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں،اب جاکر ہانیہ عامر ایسی جگہ پر پہنچی ہیں جہاں اسے ہونا چاہیے تھا بلکہ وہ اب جہاں پر ہیں،اس سے بڑھ کر انہیں شہرت ملنی چاہیے تھی۔

  نادیہ خان نے ہانیہ عامر کی تمام سوشل میڈیا ویڈیوز کو بھی بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی تمام ویڈیوز پسند ہیں۔ انہوں نے ہانیہ عامر کی خوب صورتی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیسی معصوم اور پیاری ہیں ایسی ہی وہ خوبصورت اور پرکشش دکھائی دیتی ہیں اور وہ حقیقی طور پر معصوم ہیں۔
نادیہ خان نے ہانیہ عامر کی ڈرامہ سیریل"کبھی میں، کبھی تم" میں اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں ان کے رونے کے انداز نے ہی لوگوں کے دل جیت لیے،دیکھنے والوں کو لگا کہ وہ حقیقی معنوں میں روئی ہیں۔ واضح رہے کہ "کبھی میں، کبھی تم" میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ سمیت عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور مایا علی و دیگر اداکار کردار ادا کر رہے ہیں،اس ڈرامے کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔