وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام،رکشہ ڈرائیورز کے لئے ایک اور اچھی خبر

13 Oct, 2024 | 10:36 AM

عابد چوہدری: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکشہ ڈرائیورز کے لیے احسن اقدام کیا ہے جس کے تحت اب انہیں لائسنس کے حصول کے لیے کسی قطار میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

 منواں لائن میں ہر اتوار کو رکشہ ڈرائیورز کے لیے خصوصی کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

اس اقدام کے تحت رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کے حصول سے پہلے خصوصی لیکچر اور آگاہی ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، کمپیوٹرائزڈ سائن ٹیسٹ کی بجائے وربلی سائن ٹیسٹ لیا جائے گا، جس کا مقصد ڈرائیورز کے لیے اس عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کے ٹیسٹ سوموار، منگل اور بدھ کو لیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور کے پاس ویلڈ لائسنس کا ہونا خود اعتمادی کی علامت ہے اور شفافیت اور میرٹ پر لائسنس کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔


 

مزیدخبریں