شہرقائد میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذ

13 Oct, 2024 | 10:20 AM

 انوشہ جعفری:کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک 5 روز کے لیے ہے، دفعہ 144 کے تحت شہر میں جلسہ جلوس یا کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی سخت ممانعت ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، تین تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے،لہذا کوئی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کریں۔

خصوصی طور پر ریڈ زون و تین تلوار کے ایریا میں کل کسی بھی قسم کی کوئی ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی،کراچی : دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے اھم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہناتھا کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پولیس کی جانب سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں