ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس، زیرِ تفتیش مقدمات کی  پیشرفت کا جائزہ

سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس، زیرِ تفتیش مقدمات کی  پیشرفت کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زیرِ تفتیش مقدمات، روڈ سرٹیفکیٹس اور عورتوں و بچوں سے متعلقہ مقدمات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 2017ء سے 2023ء تک کے تمام پینڈنگ مقدمات کو نمٹا دیا گیا ہے جس پر بلال صدیق کمیانہ نے افسران کو زیرِ التواء مقدمات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت دی۔

سی سی پی او نے افسران کو نئے مقدمات کے چالان مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زیرِ تفتیش مقدمات کے چالان بلا تاخیر متعلقہ عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ انہوں نے انویسٹی گیشن ونگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سائنٹیفک اور معیاری تفتیش پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں خواتین اور بچوں کی شکایات کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی اور پولیس افسران سے کہا گیا کہ وہ سائلین کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں۔

 بلال صدیق کمیانہ نے کرائم فری سوسائٹی کے قیام میں پولیس افسران کے مثبت کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اجلاس میں محکمہ پولیس کی کارکردگی کے اہداف کے حصول میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے تحت لاہور پولیس کے مختلف ونگز کی کارکردگی میں بہتری پر غور کیا گیا۔