ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ 24 گھنٹے لاہور کا موسم کیسا رہیگا؟ ماہرین کی اہم پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹے لاہور کا موسم کیسا رہیگا؟ ماہرین کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمبر ون، ماہرین صحت کی شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ایئر کوالٹی ا نڈیکس کی مجموعی شرح 230تک جا پہنچی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمبر ون بن گیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی لاہورسرفہرست ہوگیا،سی ای آر پی آفس 252،شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 220ریکارڈ،پاکستان انجینئرنگ سروس 243،امریکی قونصلیٹ میں شرح 241،ٹھوکر نیاز بیگ 208،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 205ریکارڈ کی گئی۔
ہواؤں کی رفتار کم اور ساکن ہونے سے بھی آلودگی میں اضافہ ہوگیا، ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی، موسم میں تبدیلی ،صبح اور رات کے اوقات میں ٹھنڈک محسوس کی جانے لگی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔