طیب سیف :پی ٹی آئی نے احتجاج ملتوی کرنیکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دیا، کور کمیٹی کا کہناہے ، کل تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دینگے.
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ 15 اکتوبر کو احتجاج کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی رہنماوں نے احتجاج کرنے یا ملتوی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا۔
تحریک انصاف نے 15 اکتوبر احتجاج کے ملتوی کرنے کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا، کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے۔