ویب ڈیسک: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان کے شہر پلِ خمری کی ایک مسجد میں بم کےدھماکے میں کم از کم 30نمازی جاں بحق جبکہ درجنوں نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،پل خمری کے شہر میں واقع زمان مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جمع تھے۔