آرمی کے چار افسر نیب میں ڈیپوٹیشن پر تعینات

13 Oct, 2023 | 08:55 PM

بابر شہزاد تُرک: پاکستان آرمی کے 4 افسران کی خدمات ڈیپوٹیشن پر نیب کے سپرد کر دی گئیں۔

وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان آرمی کے چار افسروں کو نیب میں تعینات کرنے کے  نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

بریگیڈیئر محمد خالدکو نیب میں ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر  کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب تعینات کیا گیا ہے۔

ملٹری انٹیلی جنس کور کےمیجر ولید خالد اور ملٹری انٹیلی جنس کور کے ہی میجر قیس کامران سید کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں