ویب ڈیسک: گوگل دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے اور اس میں بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔
گوگل کے ڈیسک ٹاپ ہوم پیج پر ایک ڈسکور فیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو حالیہ برسوں میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی سمجھی جاسکتی ہے۔یعنی گوگل ویب سائٹ اوپن کرنے پر روایتی سرچ باکس کے ساتھ مختلف مواد نظر آئے گا۔ایک رپورٹ میں گوگل کی اس نئی ڈسکور فیڈ کی جھلک پیش کی گئی جس میں مختلف خبروں کی ہیڈلائنز، موسم کی پیشگوئی، اسپورٹس اسکور اور دیگر تفصیلات نظر آ رہی ہیں۔
گوگل کی جانب سے اس طرح کا فیچر 2018 میں موبائل ڈیوائسز کے یو ایس ہوم پیج میں متعارف کرایا تھا۔
گوگل کے ایک ترجمان کی جانب سے بھی ڈیسک ٹاپ ورژن میں کی جانے والی اس تبدیلی کی تصدیق کی گئی۔ترجمان کے مطابق اس نئی تبدیلی کی آزمائش ابھی بھارت میں کی جا رہی ہے۔جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ گوگل دنیا میں سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے تو اس میں کی جانے والی ہر تبدیلی اہم ہوتی ہے۔ گوگل کا یہ نیا فیچر مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ سے ملتا جلتا نظر آتا ہے جس میں نیوز اسٹوریز کی طویل فہرست موجود ہوتی ہے۔