موسلا دھار بارش اور گرم و خشک موسم،مختلف علاقوں کیلئےمتضاد پیشگوئیاں

13 Oct, 2023 | 07:14 PM

روزینہ علی: محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور بعض پہاڑی مقامات پر برف باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سندھ  اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

آج رات کے موسم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج رات بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری  کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔


 ہفتہ   کے روزموسم کی  پیشگوئی

خیبر پختونخوا، اسلام آباد،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش   ہونے کا امکان ہے  جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری  اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا  بھی امکان ہے۔   اس دوران  کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں  موسلادھار بارش   کی بھی توقع۔ملک کے  دیگرعلاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔


پہاڑی نالوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کاانتباہ

جمعہ(رات) سےمنگل  کے دوران تیز  موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔


 اسلام آباد کا موسم

    اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقا مات پر ژالہ باری موسلادھار بارش   کی بھی توقع ہے۔


خیبرپختونخوا کےمتعلق پیشگوئی

    چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،  شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد،صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ،  پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ،  کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک،  وزیرستان اور  ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور  بلند پہاڑوں پر برف باری  کا امکان ہے۔

اس دوران    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر  موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نےمیدانی علاقوں  میں    ژالہ باری  کا امکان بتایا ہے۔  


پنجاب کا موسم 

     جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، ایم بی۔ دین، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اور قصورمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان۔جبکہ خطہ پوٹھوہار،  مری، گلیات، منڈی بہاؤالدین  اورحافظ آبادمیں چند مقامات پرتیز/  موسلادھار بارش اور ژالہ باری     کا بھی امکان ۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا۔


بلوچستان کے موسم کی پیشگوئی

              صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک   جبکہ جنوبی اضلاع  میں گرم رہے گا۔ تاہم ژوب، کوہلو، بارکھان میں آندھی چلنے کے علاوہ   گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔


سندھ میں میں موسم خشک رہےگا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب اور ہفتہ کے روز  صوبہ  سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور گرم  رہے گا ۔


کشمیر اورگلگت بلتستان کا موسم

             کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں،  آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش  کا بھی  امکان بتایا گیا ہے۔اس دوران    کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی  توقع ہے۔

مزیدخبریں