سموگ اور سردیوں کی آمد، سکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے

13 Oct, 2023 | 06:18 PM

جنید ریاض: سموگ کی آمد اور موسم سرما شروع ہونے کی وجہ سے سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔

سولہ اکتوبر پیر کے روز سے بوائز سکول صبح ساڑھے 8 بجے لگیں گے،چھٹی اڑھائی بجے ہوگی۔  پیر کے روز سےگرلز سکول صبح سوا آٹھ بجے لگیں گے، چھٹی سوا دو بجے ہو گی۔

جمعہ کے روز لڑکوں کو سوا بارہ اور لڑکیوں کے تمام سکولوں میں دوپہر  بارہ بجے چھٹی ہوگی۔

جن سرکاری سکولوں میں دو شفٹوں میں تعلیم دی جاتی ہے وہ سکول صبح سات بج کر پنتالیس پر لگیں گے، چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں سکینڈ شفٹ ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گی اور  چھٹی پانچ بجے ہوا کرے گی۔جمعہ کے روزسکینڈ شفٹ سکول ڈیڑھ بجے لگا کریں گے۔

سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔

مزیدخبریں