ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست ,عدالت سے بڑی خبر آگئی

 پی ٹی آئی کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست ,عدالت سے بڑی خبر آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست  پر لاہور ہائیکورٹ  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک میں15اکتوبر کو جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر سماعت کی،ڈی سی آفس کی جانب سے جواب عدالت جمع کرا دیا گیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے بعد 10اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، 9مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیا،ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس نے جلسے کا این او سی نہ دینے کی رپورٹ پیش کی۔

  عدالت نے کہاکہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو متبادل جگہ کیلئے ڈی سی لاہور کو نئی درخواست دینے کا حکم  دیتے ہوئے کہاکہ آپ کسی دوسری جگہ کیلئے درخواست دے دیں،ڈی سی پیر تک جلسے کیلئے نئی جگہ کی درخواست پر فیصلہ کریں۔

 بعدازاں عدالت نے ڈی سی کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئےدرخواست نمٹادی۔

Ansa Awais

Content Writer