اسلحہ رکھنے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

13 Oct, 2023 | 04:37 PM

Ansa Awais

 (ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

 محکمہ داخلہ نے اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اسلحے کی نمائش پرپابندی دفعہ 144 کے تحت اور رینجرز کی سفارش پر 3 ماہ کیلئے لگائی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ رجسٹرڈ نجی سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز پر بھی دوران ڈیوٹی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق دوران نقل وحرکت سکیورٹی گارڈز پر اسلحے کی نمائش کی پابندی ہوگی، کھلی گاڑی پر سفر کے دوران اسلحہ گاڑی کے اندر رکھا جائے۔

 کھلی گاڑی یا ڈالے میں اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کےتحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں