( سٹی42) ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر لاہور میں ہلکی دھوپ کیساتھ ہوائیں چلنے لگیں محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب71 فیصد ہے جبکہ شہر میں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح214 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب آج کی شام سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اکتوبر کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں آج شام سے بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نےحملہ کیا تو فوج کو نیست و نابود کردیں گے،حماس نے خبردار کر دیا
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے اداروں کی ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کی بندش کی صورت میں ٹریفک کیلئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔