(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائیر لائن کے لندن دفتر کی بد انتظامیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 ارب 71 کروڑ سے زائد کا ٹیکہ لگ گیا۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017 سے 2021 تک قومی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث دو ارب سے زاَئد کا نقصان ہوا، دو ارب سے زائد جرمانے مسافروں کا دوران سفر اور ایئرپورٹس پر سامان گم اور چوری ہونے کے نقصانات کی مد میں ادا کئے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی اور ملازمین کی غفلت سے قومی ایئرلائن کو 2 ارب 71 کروڑ روپے جرمانوں کی مد میں ادا کرنا پڑے۔
رپورٹ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کیخلاف کارروائی اور ذمہ داروں سے رقم وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔