نیا تعلیمی سال،حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا،طلبا کے لئے بڑی خبر

13 Oct, 2022 | 05:34 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا فیصلہ کرلیا گیا۔چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب تمام سکولوں کے لیے یکساں بنایا جائے گا۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا ۔وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا جس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب یکساں بنایا جائے گا۔

اردو، انگلش، ریاضی، ہسٹری، جغرافیہ، جنرل سائنس اور کمپیوٹر سائنس کا نصاب ایک ہوگا۔نئے تعلیمی نصاب میں سیرت نبوی ﷺکے اسباق کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔راجا بشارت کا کہنا تھا فیصلے سے تمام طالبعلموں کو بلاتفریق ایک نصاب پڑھنے کا موقع ملے گا۔

مزیدخبریں