(شاہد ندیم سپرا)وفاقی حکومت کے گیس قلت پر صارفین میں ایل پی جی سلنڈر تقسیم کرنے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سلنڈرز کی " ہوم ڈلیوری" کرنے پر کام شروع کر دیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے تمام دفاتر سے مختلف علاقوں میں سلنڈرز کی ہوم ڈلیوری کی جائیگی جبکہ بعض علاقوں میں " ہوم ڈلیوری " چارجز بھی صارفین سے وصول کئے جائیں گے، کمپنی دفاتر کے نزدیک صارفین کو مفت سلنڈرز ڈلیور کئے جائیں گے۔ ایس این جی پی ایل نے ابتدائی طور پر ایک لاکھ سلنڈرز کی خریداری کی ہے ۔
ایک لاکھ سلنڈرز لاہور سمیت مخصوص اضلاع میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ایس این جی پی ایل کے لائسنس پر ایل پی جی سلنڈرز تقسیم ہوں گے۔ اوگرا کے مقرر کردہ نرخ پر ایل پی جی فروخت کی جائیگی۔