ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول بند،گاڑیوں کو بریک لگ گئی

رنگ روڈ پولیس،پیٹرول،دفتری سٹاف،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)پٹرول مہنگا یا فنڈز کی کمی،رنگ روڑ پولیس کی گاڑیوں کو بریک لگ گئی،پٹرولنگ پولیس،بریک ڈاون اور لفٹر سمیت دفتری سٹاف کو پٹرول کارڈ استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

رنگ روڑ پولیس کی گاڑیوں کو بریک لگ گئی،پولیس ذرائع کے مطابق رنگ روڑ پولیس نے پٹرولنگ گاڑیوں کو گشت کرنے سے روک دیا گیا،رنگ روڑ پولیس نے پٹرولنگ گاڑیوں،بریک ڈاون اور لفٹر کے پٹرول کارڈ بند کر دیے اور دفتری سٹاف کو بھی پٹرول کارڈ استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

رنگ روڑ پولیس حکام کی جانب سے رنگ روڑ پولیس کو پٹرولنگ گاڑیوں کو سٹیٹک رہنے کا حکم دیا گیا ہے،رنگ روڑ پولیس حکام نے افسران و عملے سے پٹرول کارڈ واپس لے لئے اورایمرجنسی اور کال کی صورت میں قریبی ٹیم کو رسپانڈ کرنے کا حکم دے دیا گیا،پٹرول نہ ملنے پر پٹرولنگ افسران،جونیئر پٹرولنگ آفیسرز اور عملہ پریشانی کا شکار ہے۔