قیصر کھوکھر: پنجاب کا حکمراں کون؟۔بزدار دورسے پرویز الہٰی دورتک ،خاورمانیکا کا زور برقرار، خاورمانیکا پنجاب کے انتظامی امور میں پھر مداخلت کرنے لگے۔
خاور مانیکا کی شکایت پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،خاور مانیکا نے نادر چٹھہ کو کمشنر ساہیوال سے بھی ٹرانسفر کرا دیا تھا،سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ نے خاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو گارڈز سمیت روکنا پاکپتن پولیس کے سربراہ کو مہنگا پڑگیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔خاور مانیکا نےتین سال پہلے ڈی پی او پاک پتن کابھی تبادلہ کرادیا تھا۔