میں آپ کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کرنے آیا ہوں، عمران خان

13 Oct, 2022 | 02:28 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں بہت جلد کال دینے والا ہوں اور سب سے آگے میں خود ہوں گا، جیل تو کیا جان دینے کے لیے بھی تیار ہوں۔

راولپنڈی میں پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ  میں آپ کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کرنے آیا ہوں، ہر روز میرے اوپر نئی ایف آئی آر ہوتی ہے، یہاں سے عدالت جاؤں گا ضمانت کرانے۔ عمران خان نے کہا کہ آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے، چوروں اور امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا جو اپنے سارے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے، بزدل انسان کبھی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا وہ نواز شریف بن جاتا ہے۔نئے گورنر سندھ سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ایک مجرم کو گورنر بنایا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام مہنگائی میں ڈوب گئے معیشت تباہ ہورہی ہے، وزیراعظم امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے کہ ہمیں پیسے دے دو۔انہوں نے کہا کہ ارسطو نے کہا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کے خلاف ہوں گے، ناانصافی کے خلاف بزدل اور خود غرض لوگ نہیں کھڑے ہونگے، انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ خوف ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے، میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں، میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا کے نعرے پر پاکستان بنایا گیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کر کے یہ باہر محلات میں رہتے ہیں، ملک کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔

مزیدخبریں