خوشخبری!! 15 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

13 Oct, 2022 | 01:25 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ضمنی انتخابات کے باعث15 اکتوبر  بروز ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں الیکشن سامان کی ترسیل کے باعث سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان کی ترسیل ہفتے کو نشترہال سے کی جائے گی۔

دوسری جانب ضمنی انتخابات کے لیے آج پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سیاسی میدان سجائیں گی, حکومتی اتحاد کے زیراہتمام پڑانگ چارسدہ میں انتخابی جلسہ منعقدہوگا، جس سے مولانا فضل الرحمن،  آفتاب شیرپاؤ، امیر حیدر ہوتی، ایمل ولی اوردیگر خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کاجلسہ ریلوے گراؤنڈ تخت بھائی مردان میں منعقدہوگا، جس سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ وزیر اعلیٰ محمودخان، پی ٹی آئی کے صوبائی صدرپرویز خٹک اوردیگر بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

 

مزیدخبریں