(مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں حج کے خطبے کے امام ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ کل لاہور کی بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھائیں گے۔
بادشاہی مسجد کے خطیب اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ خطیب اور امام حج ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کل ساڑھے 12 بجے نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اہلیان لاہور کیلئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ عالم اسلام کی عظیم شخصیت سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی یہاں آرہے ہیں۔
انھوں نے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کر کے فیض یاب ہوں۔