ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سےساڑھے 21 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد

اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سےساڑھے 21 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے عملے نے کارروائی کے دوران ایک مسافر کے قبضے سے ساڑھے 21 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی جو لاہور سے دبئی اسمگل کی جا رہی تھی۔

لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 21 کلو 530 گرام آئس ہیروئن برآمد کی ہے۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق دبئی جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے 1 مسافر محمد رمضان نے مذکورہ ہیروئن ٹرالی بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer