ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت داخلہ کاعہدہ کیوں چھوڑا؟ہاشم ڈوگر نے وجہ بتادی

Muhammad Hashim Dogar
کیپشن: Muhammad Hashim Dogar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ہاشم   ڈوگر نے وزارت داخلہ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دی جائے ، عمران خان کاحکم سر آنکھوں پر ، میں نے وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹیم کیپٹن ہیں اور کبھی بھی بیٹنگ اور فیلڈنگ آرڈر چینج کرسکتے ہیں، مجھے ذاتی طور پہ ان کے ہر فیصلے پر اعتماد ہے، دائیں بائیں کے تجزیے کرکے وقت برباد نہ کریں۔

اس سے قبل جب انہوں نے مستعفی ہونے کااعلان کیا تھا تب انکا کہنا تھا کہ وہ استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہاشم   ڈوگر نے منگل کے روز وزارت داخلہ کے منصب سے استعفیٰ دیا اور ان کی جگہ سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو مشیر   داخلہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔