ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی سطح پربھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامناکرناپڑگیا

 Narendra Modi
کیپشن: Narendra Modi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی۔

بھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انٹر پول نے بھارت کی درخواست پر خالصتان رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔گروپتونت سنگھ پنوں علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے رہنما ہیں۔ بھارت نے گروپتونت سنگھ پنوں پرپنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر انٹرپول سے  انہیں گرفتار کر کے بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔

انٹر پول نے بھارتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گروپتونت سنگھ پنوں کے پنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہیں دے سکا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-13/news-1665640047-2095.jpg