ویب ڈیسک:آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسحاق ڈار قرضوں کو ری شیڈول کرانے کی بات کریں گے۔ وزیر خزانہ چار روزہ دورہ امریکا میں مختلف مالیاتی اداروں اور ان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اسحاق ڈار کے دورے میں مختلف ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔
قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نواز شریف سے ملاقات کے لیے پاکستان سے لندن پہنچے تھے، جہاں انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی۔