(حسن خالد)چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس کی کاروائی،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔
چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر دو ملزمان حمزہ اور زوہیب کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی ایس پی ڈیفنس غلام دستگیر کے مطابق ملزمان نے ناجائز اسلحہ کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں، ویڈیوز سامنے آنے پر ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز پسٹلز اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مہم جوئی کا شوق نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا
13 Oct, 2021 | 10:43 PM