پنجاب یونیورسٹی،پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں تمام طلباء فیل

13 Oct, 2021 | 10:23 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں تمام طلباء فیل، پنجاب یونیورسٹی کے سکول آف میڈیا سٹڈیز کے پی ایچ ڈی انٹری ٹیسٹ میں تمام طلباء فیل کر دیے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے 132 ایم فل طلباء نے انٹری ٹیسٹ دیا تھا، انٹری ٹیسٹ میں 70 نمبرز پاسنگ مارکس مقرر کیے گئے تھے، میڈیا سٹڈیز کے اساتذہ نے پی ایچ ڈی مین داخلوں کیلئے تمام طلباء کو فیل کر دیا فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

مزیدخبریں