دنیا بھر میں سنیپ چیٹ کی سروس متاثر، صارفین پریشان

13 Oct, 2021 | 08:56 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: معروف سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ ڈاؤن، صارفین کو  سنیپ چیٹ استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ویب سائٹ اور ایپ مانیٹر ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بدھ کے روز اسنیپ چیٹ صارفین سے  ہزاروں شکایات رجسٹر کیں۔صارفین نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سنیپ چیٹ کے مسائل کی شکایت بھی کی۔ بعدازں اسنیپ چیٹ نے  بھی ٹویٹر پر اپنے بیان میں اس مسئلے کو تسلیم کیا۔

بعد میں اسنیپ چیٹ سپورٹ نے دعویٰ کیا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے لیکن بہت سے لوگ اب بھی شکایت کر رہے ہیں کہ مسئلہ اب بھی برقرار ہے۔

ٹویٹر پر Snapchatdown #بھی ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین بندش کی اطلاع دیتے ہوئے مختلف میمز بنا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں