(ویب ڈیسک)کروز پارٹی میں منشیات کا استعمال ، بالی وڈ کےبادشاہ شاہ رخ خان کا بیٹاجیل کی سلاخوں سےنہ نکل سکا۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کےسیشن کورٹ میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی ،آریان کےوکیل نےکہاکہ آریان سےکوکین برآمدنہیں ہوئی لہذاانہیں ضمانت دی جائے۔
دوسری جانب نارکوٹکس کنٹرول بیورونےآریان خان کی ضمانت کی مخالفت کردی جس کےبعد آریان کومزید ایک رات جیل میں بتانی پڑےگی اور عدالت نےدلائل سننےکےبعد سماعت کل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سلمان خان کےمشورےپر شاہ رخ نےوکیل تبدیل کرکےسینئر وکیل امیت دیسائی کوکیس سونپ دیا۔بالی وڈ کےسینیئراداکار شتروگھن سنہا بھی آریان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں،کہتےہیں کہ آریان کوشاہ رخ کابیٹاہونےکی وجہ سےنشانہ بنایاجارہاہے۔