(ویب ڈیسک)انسان جب دنیا سے چلا جاتا ہے تو پھر واپس نہیں آتا،جانے والے تو چلے جاتے ہیں لیکن ان کے قریبی رشتے داروں اور دوست احباب میں بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو مرنے والے کو ساری زندگی نہیں بھول پاتے۔
گزشتہ ماہ مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ان کی اچانک موت سے ان کے سبھی مداحوں کو دھچکا سا لگا تھا تاہم اُن سے محبت کرنے والی اداکارہ شہناز گِل غم سے اس قدر نڈھال ہوئیں کہ کافی عرصہ میڈیا سے دور رہیں۔
اب شہناز گِل اپنے قریبی دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد بڑی مشکل سے زندگی کے دھارے کی جانب واپس لوٹی ہیں جس کے بعد وہ آج کل اپنی آنے والی نئی فلم ’ حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ بھارتی معروف ادکارہ شہناز گِل کا اپنے قریبی دوست، اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد دیا گیا پہلا انٹرویو بھی وائرل ہو ا ہے۔انٹرویو کے دوران شہناز گل نے انکشاف کیا کہ وہ حقیقی زندگی میں کافی جذباتی ہیں اور بعض اوقات تو اُنہیں اپنے جذبات پر قابو نہیں رہتا۔
شہناز گِل کا کہنا تھا کہ وہ بہت اونچا روتی اور ہنستی بھی اونچی آواز میں ہیں، اُن کے ساتھی اداکار اور فلم ’حوصلہ رکھ‘ کے مرکزی کردار دلجیت دوسانج نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اُن کا بہت ساتھ دیا۔