طیارہ اچانک آبادی پرآگرا ، افسوسناک واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر

13 Oct, 2021 | 05:38 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    امریکی ریاست کیلفورنیا میں طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا، طیارہ کی گھروں پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں  ایک بڑا حادثہ پیش آیا ، جس میں ایک طیارہ رہائشی علاقے میں گھروں پر گرا۔ جس کی لپیٹ میں ایک اسکول بھی آگیا، اس حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق دو انجن والا سیسنا 340 طیارہ میں چھ مسافر سوار تھے اس طیارہ نے ایریزونا کے یوما کیلئے پرواز بھری تھی۔ طیارہ رن وے سے صرف آدھا میل دور تھا جب اسے حادثہ پیش آیا،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے پائلٹ کو خبردار بھی کیا گیا کہ طیارہ بہت نیچے ہے۔

کنٹرولر بار بار طیارے کو پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر لے جانے کی تاکید کرتا رہا جبکہ طیارہ 1500 فٹ پر ہی پرواز کرتا رہا۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز طیارے اور اس سے ملحقہ گھروں میں آگ بجھانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں، طیارہ کی آبادی میں گرنے کے دوران ایک ٹرک بھی اس کی زد میں آگیا۔

مزیدخبریں