ملکہ برطانیہ چلتے ہوئے چھڑی کا سہارا لینے لگیں

13 Oct, 2021 | 04:57 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم زائد العمری کی وجہ سے چلتے وقت چھڑی کا سہارا لینے لگ گئیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 95 سالہ ملکہ برطانیہ کو 12 اکتوبر کو  پہلی مرتبہ چھڑی کا استعمال کرتے دیکھا گیا جب وہ  لندن کے رائل چرج ویسٹ منسٹر ایبے میں رائل فوج کی سماجی تنظیم ’رائل برٹش لیجن‘ کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے گئیں۔

 تقریب کے دوران شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ  تصاویر میں ملکہ برطانیہ کو سیاہ رنگ کی چھڑی کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ نے پہلی بار عوامی تقریب میں چھڑی کا استعمال کیا۔

مزیدخبریں