ویب ڈیسک: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی صندل خٹک کے ہمراہ نئی تصاویر اور ویڈیو سامنے آئی ہیں۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک ایک ساتھ موجود ہیں، حریم شاہ گانے پر ڈانس کر رہی جبکہ صندل خٹک اُن کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔
حریم شاہ نے سوشل میڈٰیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر صندل خٹک کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے گلابی رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔