ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا نے7 سالہ بچے کومستقبل کا میسی قراردے دیا

Karunavataram Dhyani Indian boy
کیپشن: Karunavataram Dhyani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  بارسلونا نے سات سالہ بھارتی بچے کرنوتریم دھیانی کو مستقبل کا اسٹار فٹبالر قراردیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے رہائشی سات سالہ کرنوتریم دھیانی نے ایک منٹ میں 146 ککس لگا کر اپنا نام انڈیا بک آف ریکارڈ میں شامل کرالیا ہے۔ یادرہے کرنوتریم دھیانی نے چھ سال کی عمر میں ایک منٹ میں 137ککس لگا کر بھارت کا قومی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔ ایف سی بارسلونا نے اپنے ناظرین سے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ آپ ایک منٹ میں کتنی ککس لگا سکتے ہیں ?

View this post on Instagram

A post shared by FC Barcelona (@fcbarcelona)

 پاکستانی بچے بھی کسی سے کم نہیں، نہ ہی ٹیلنٹ کی کوئی کمی ہے۔ چند روز قبل پاکستان کے کم عمر جمناسٹک پلئیر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ 8 سالہ جاسم نے 30 سیکنڈز میں 22 کپ اپس کا چیلنج گینیز ورلڈ ریکارڈ 27 کپ اپس کر کے توڑ دیا۔ ورلڈ لیول پر سب سے پہلے یہ ریکارڈ جاسم نے توڑا۔ 

بہتر مواقع اور حکومتی سرپرستی میسر آئے تو نہ جانے کتنے گینز ورلڈ ریکارڈ پاکستانی بچوں کا مقدر بنیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سپورٹس کے میدان میں کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصا شمالی علاقہ جات، لیاری اور اندورن سندھ میں بچوں کو فٹ بال کی باقاعدہ ٹریننگ کیلئے حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے تاکہ ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer