ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلیان پاکستان! میرے بیٹے کو دعاؤں میں یاد رکھیں، بختاور

bakhtawar bhutto Son
کیپشن: bakhtawar bhutto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی پیدائش قبل ازوقت ہوئی، ساتھ ہی انہوں نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں 31 سالہ  بختاور بھٹو زرداری نے ماں بننے کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی تاہم10 اکتوبر کو دنیا میں آمد نے ہم سب کو حیران کردیا۔ بختاور نے بتایا کہ ان کا بیٹے کو فی الحال انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا لیکن وقت کے ساتھ روبصحت ہورہا ہے۔ اسے دعاؤں میں یاد رکھیں۔

قبل ازیں بختاور بھٹو نے ٹویٹ کر کے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ، انہوں نے ٹویٹ میں اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری کی 29 جنوری 2021  کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer