ویب ڈیسک: رحیم یار خان میں پیٹرول پمپ پر 9 افراد کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان ماہی چوک میں ہونے والی واردات جس میں 9افراد قتل ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سےتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے موقع پر موجود افراد جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔