سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک

13 Oct, 2021 | 10:01 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : پاکپتن میں سی ٹی ڈی  کی  رات گئے کارروائی،تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق زیر حراست منظور نامی دہشتگرد کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا جس پر علاقے میں پناہ لیے ہوئے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پر حملہ کردیا۔ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 سے 5 دہشتگرد فرار  ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ  ہلاک دہشتگردوں میں منظور احمد اور دو نامعلوم شامل ہیں جب کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق  گرفتار دہشتگرد یوم عاشور بہاولنگر دہشتگردی میں ملوث تھا۔

مزیدخبریں