یورپی یونین کا افغانستان کیلئے 1 ارب یورو امداد کا اعلان

13 Oct, 2021 | 10:01 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے افغانستان کو بڑے انسانی، سماجی اور معاشی بحران سے بچانے کے لیے ایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا.

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25 کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30 کروڑ یوروز کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ممالک کو دی جائے گی جہاں لوگ طالبان حکومت سے فرار کے بعد بطور مہاجرین جا رہے ہیں۔

یورپیئن کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے اٹلی کی میزبانی میں ورچوئل جی20 سمٹ کے دوران امداد کا اعلان کیا جہاں یہ سمٹ میں افغانستان میں انسانی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر بات چیت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کے فنڈز افغانوں کے لیے براہ راست مدد ہیں اور یہ فنڈز طالبان حکومت کے بجائے زمین پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو بھیجے جائیں گے کیونکہ یورپی یونین طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔

دریں اثنا انسانی امداد سے قطع یورپی یونین کی ترقیاتی امداد بدستور منجمد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کو انسانی اور سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور مسم سرما کی آمد کے پیش نظر ہمیں یہ کام تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں