ویب ڈیسک : برائلرمرغی کا گوشت میں 12 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، ریٹ میں 12 روپے اضافہ سے برائلر مرغی کا گوشت 357 روپے فی کلو ہوگیا۔
برائلرمرغی کا گوشت میں 12 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔بارہ روپے اضافہ سے برائلر مرغی کا گوشت 357 روپے فی کلو ہوگیا۔گذشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 345 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا۔اسی طرح زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 238 اور پرچون ریٹ 246 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 161 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 710 روپے رکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ درجہ دوم گھی مزید 3 روپے اور آئل 5 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ درجہ دوم گھی 315 سے بڑھ کر 318 روپےکلو ہوگیا۔ درجہ دوم آئل 315 سے بڑھ کر 320 روپے کلو ہوگیا۔گھی کی 12 کلو کی پیٹی 36 روپے اضافے سے 3 ہزار 816 کی ہو گئی۔ آئل کی 12 کلو کی پیٹی 60 روپے اضافے سے3 ہزار 840 کی ہوگئی۔