ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکار کی نااہلی، ہزاروں ترقیاتی سکیمیں سست روی کا شکار

بزدار سرکار کی نااہلی، ہزاروں ترقیاتی سکیمیں سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) پنجاب حکومت کی نااہلی یا ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے میں عدم دلچسپی، پنجاب بھر میں 5 ہزار 677 سکیمیں نامکمل جبکہ 2 ہزار 36 سکیمیں سرے سے شروع ہی نہ کی جا سکیں۔

پنجاب حکومت کی نا اہلی کہیں یا سستی، پنجاب بھر میں ہزاروں ترقیاتی سکیمیں التوا کا شکار ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں شروع کی گئی 5 ہزار 6 سو 77 سکیمیں نامکمل ہیں جبکہ دو ہزار 36 سکیموں پر سرے سے ہی کام شروع نہیں کیا جا سکا۔

فنڈز کی موجودگی کے باوجود پنجاب حکومت کی سستی یا ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے میں عدم دلچسپی سے ہزاروں سکیمیں التواء کاشکار ہیں۔ پنجاب بھر میں سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز پروگرام کے تحت وفاق نے 31 دسمبر تک یہ سکیمیں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو پوری ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دیتی۔ 

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سکیموں پر عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ اور فیڈ بیک دیا جانا تھا، مگر رپورٹ کے مطابق پروگرام کے تحت شروع کی گئی سکیموں کی مانیٹرنگ نہ کرنے کے باعث سکیموں کے موجودہ سٹیٹس اور فنڈز کے استعمال میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا خدشہ ہے۔

منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے بنایا جانیوالا واحد ڈیش بورڈ بھی اربن یونٹ کی جانب سے اپ ڈیٹ کرنے میں سستی سے کام لیا جا رہا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے کمشنرز کی جانب سے بھی کوئی فیڈ بیک نہیں دیا گیا۔