ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، عظمیٰ بخاری

13 Oct, 2020 | 07:19 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری کاکہناہےکہ ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی گئی،کارکنان کےگھروں پرچھاپےمارےجارہے ہیں اورکنٹینرزپکڑناشروع کردئیےگئے ہیں حکومت گھبراہٹ کاشکارہے نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکےپاس سارے پلان ہیں جویہ کریں گئےوہ ہم کریں گےجلسہ ہرصورت ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ اس ملک کے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اپنے یوٹرن پر فخر ہے اتنا جھوٹا صادق امین ہے کہ جلسے کی اجازت دے دی جبکہ حکومت نے کل رات سے کنٹینرز پکڑنے فلیکس اتارنا شروع کردئیےہیں اورچار دیواری میں ورکر کارنرمیٹنگ نہیں کرنے کی اجازت دی جا رہی۔

انھوں نےکہاکہ رات سے ہمارے لوگوں پر چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ،حکومت پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ تم نے ایک سو چھبیس دن دھرنا دیا پولیس اسٹیشن جاکر پولیس کو مارا، پوچھ رہے میاں صادق و امین آٹا چینی ایک کروڑ نوکریاں کھا گئےہوجبکہ قومی اداروں کو اپنے ونگ کے مطابق چلانا چھوڑدو۔

انھوں نےکہاکہ بے گناہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو اٹھا لیاگیا،حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں سمجھ نہیں آ رہا کیسے جلسے روکیں، مذہب کارڈ کو کبھی استعمال نہیں کیا ہمیں کسی کارڈ کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں